• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکواڈور میں مسلح افراد ٹی وی اسٹوڈیو میں گھس گئے


جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں کئی مسلح افراد ٹی وی اسٹوڈیو میں گھس گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

اس دوران وہاں کی صورتحال ٹی وی پر لائیو بھی نشر ہوتی رہی تاہم 30 منٹ بعد ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کو اسٹوڈیو میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی اسٹوڈیو میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کے لیے سڑکوں پر فوج بلالی ہے اور ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار اور بعد ازاں قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید