امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نیکول پشینیان(Nikol Pashinyan) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمینیا حکومت کا کہنا تھا کہ یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوگی۔
آرمینیا کے وزیرِ اعظم پشینیان 7 اور 8 اگست کو واشنگٹن کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران صدر ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔