بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ میں دہلی کے ایک شرمیلے لڑکے کے ساتھ سنجیدہ ہوں۔
اپنے عجیب و غریب ملبوسات اور فیشن سے متعلق شہرت رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار اور بھارتی ماڈل و اداکارہ خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بوائے فرینڈ کی شادی کی بات ختم کروانے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی یوٹیوبر کو انٹرویو دینے کے دوران عرفی جاوید نے بتایا کہ اس وقت وہ دہلی کے ایک شرمیلے لڑکے کے ساتھ منسلک ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا سے کافی دور ہے اور اسے شہرت حاصل کرنے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے۔
عرفی جاوید نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق سے متعلق بتایا کہ ان دونوں کی ملاقات محض اتفاقیہ تھی، ہم بس ایک ہی جگہ پر ایک ہی وقت موجود تھے، جس کیلئے میں سنجیدہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اس کی رشتے کی بات چل رہی تھی جو پکی ہونے سے پہلے ہی میں نے ختم کروادی، یوٹیوبر نے پوچھا آپ وہاں کیا کررہی تھیں، اس پر عرفی جاوید نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کے بوائے فرینڈ کی انسٹاگرام پر کوئی پوسٹ نہیں، وہ سوشل میڈیا اور شہرت سے دور رہنے والا شخص ہے، جو اُن کی اپنی شخصیت کے بالکل برعکس ہے، جبکہ وہ خود سوشل لائف کی دلدادہ ہیں جبکہ اُن کے بوائے فرینڈ کو ایسی چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔
عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ وہ لڑکا ممبئی کا نہیں بلکہ دہلی کا ہے، جس کا قد 6 فٹ 4 انچ ہے، ممبئی سے دہلی کی صرف دو گھنٹے کی فلائٹ ہے اور ہر ویک اینڈ پر میں وہیں ہوتی ہوں، وہاں اگر پاپارازی آگئے تو وہ بھاگ جائے گا۔