کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) کراچی کے میئراور ڈپٹی میئر سمیت بلدیاتی چیئرمینز کے خلاف عام انتخابات میں کارنر میٹنگز میں شرکت کیشکایات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔سندھ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر علی اصغر سیال نے ریجنل الیکشن کمشنر اور مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا گیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے خلاف امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی شکایات مل رہی ہیں، شکایات میں عام انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کی بھی شکایات ہیں۔علی اصغر سیال نے خط میں سرکاری وسائل کا استعمال انتخابی ضابطہ اخلاق پر پیرا 18 کی خلاف ورزی ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کے ثبوت کارروائی کے لیے سندھ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر کے دفتر بھیجے جائیں۔