• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشم کی سڑک کنارے کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم کی سڑک کنارے کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ریشم ضرورت مندوں کے لیے لنگر کا اہتمام کرنے کے حوالے سے خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔

اکثر و بیشتر ان کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دیتی ہیں جس میں اداکارہ اپنے ہاتھوں سے لنگر تیار کرتی نظر آتی ہیں۔

تاہم اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں ضرورت مندوں میں لنگر تقسیم کرنے کے بعد ان کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ریشم سیاہ کُرتی پہنے سر پر دوپٹہ لیے کھانا کھانے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ان کے اس اقدام کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ان کی چنگچی رکشے میں سفر کرتے ہوئے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید