• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکج تریپاٹھی کیریئر میں پہلی مرتبہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل پریشان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والے بھارتی اداکار پنکج تریپاٹھی پہلی مرتبہ اپنی کسی فلم کی ریلیز سے قبل پریشان ہیں۔ کہتے ہیں کہ وہ فلم میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ مداح اس فلم کو کس طرح لیں گے؟

سال میں اپنی پہلی ریلیز ہونے والی فلم میں پنکج تریپاٹھی بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ 

فلم کا نام "میں اٹل ہوں" ہے جس میں سابق بھارتی وزیراعظم کے کی زندگی کے لمحات کی کہانی بتائی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پنکج تریپاٹھی کسی فلم میں ایک حقیقی کردار کی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اسی حوالے سے اپنے انٹرویو کے دوران انکا کہنا تھا کہ جب پہلی مرتبہ فلم میرے سامنے آئی تو میں اس کردار کو کرنے کےلیے ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ مجھے اعتماد نہیں تھا، مجھے لگا کہ میں یہ کر نہیں پاؤں گا لیکن فلم ساز نے مجھے کہا "آپ اس فلم کےلیے واحد آپشن ہیں، اگر آپ یہ نہیں کرتے تو فلم نہیں بنے گی۔"، جب انہوں نے مجھ سے ایسا کہا تو مجھے بہت خوشی بھی محسوس ہوئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ جب میں دہلی میں اپنی فلم فکرے تھری کی شوٹنگ کر رہا تھا تو اس وقت اس شہر میں موجود میرے 3 چار دوست مجھ سے ملنے کےلیے آئے، انہوں نے مجھے اٹل جی پر لکھی گئی کتاب پڑھتے دیکھا تو میں نے بتایا کہ اگلی فلم میں انکا کردار کرنے لگا ہوں تھوڑا پریشان ہوں جس پر دوستوں نے میرا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ "آپ میں صلاحیت ہے اور آپ یہ کردار آسانی سے کرپائیں گے۔" 

پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ اپنے دو دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ ہے کہ وہ کسی فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ مداحوں کو فلم کیسی لگے گی؟ جبکہ کسی اور فلم کی ریلیز سے قبل ایسا نہیں سوچا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید