اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔
تحریک انصاف تین روز کے اندر اپنے امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ فہرست جاری کریگی ۔ التوا ءوالی نشستوں کو جلد فائنل کر دیں گے۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش تھی جو کامیاب ہوئی ہے۔
جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے ۔
آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نہیں پانچ رکنی بنچ کو سننا چاہئے تھا۔
بانی پی ٹی آئی کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔