• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم جامعہ کراچی، وی سی ڈاکٹر خالد عراقی کا خطاب، ہزاروں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیر کو یوم جامعہ کراچی منایا گیا وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی،روئسائے کلیہ جات، ممبر سنڈیکیٹ وسینٹ، عمائدین شہر، اساتذہ اور انتظامی عملے کی کثیرتعداد نے پیر کے روز جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے سلورجوبلی گیٹ پر نوواردان جامعہ کا پرتپاک استقبال کیا۔یوم جامعہ کی تقریب کاآغاز حفاظ کرام کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر داخلے سے قبل حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوئے اوروہاں پر موجود تمام نوواردان جامعہ اور دیگر افراد کے ہمراہ جلوس کی شکل میں انتظامی عمارت تک گئے۔ ازاں بعد انتظامی عمارت کے پارکنگ گراؤنڈ میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی،نامور سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری،صدریونی کیرئینزانٹرنیشنل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں ممبر سنڈیکیٹ وسینٹ،عمائدین شہر، اساتذہ، طلبہ ا ور غیر تدریسی عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نامور سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ آج نوواردان جامعہ کا جس طرح سے استقبال ہوا ہے اس سے قبل میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
اہم خبریں سے مزید