• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک 158 ارب کے انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے میں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان 190ارب کے طے کردہ ہدف کی بجائے 158 ارب کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے میں کامیاب،۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 158ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک کہا ہے کہ انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا ہدف 190 ارب روپے رکھا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ۔ انویسٹمنٹ بانڈز کے کٹ آف ایلڈ میں 38 سے 50 بی پی ایس کمی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید