سکھر(بیورورپورٹ )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوران خطاب اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ نو ڈیرو ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر میں شہید بے نظیر بھٹو کو سندھ کے اسپتالوں، دل کے علاج اور ڈائلیسس کے بارے میں بتاتا تو وہ کہتیں کہ باقی شہروں کو بھول گئے۔اس دوران بلاول بھٹو نے کئی مرتبہ آبدیدہ ہونے کی وجہ سے اپنے ہاتھ اور رومال سے آنکھوں میں آنے والے آنسو پونچھے۔