• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتکار وفاق کی طرح کے ایم سی کو میونسپل ٹیکس بھی دیں، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے انفرااسٹر کچر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے، صنعتکار کے ایم سی کو بھی اسی طرح میونسپل ٹیکس دیں جس طرح وفاقی حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں، صنعتی زونز سے وصول ہونے والے میونسپل ٹیکس کی رقم انہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کورنگی صنعتی علاقے کی سڑکوں اور پلوں کی مرمت و بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، عنقریب اس علاقے میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، یہ بات انہوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 7-A میں واقع پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں لیدر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک میں چمڑے کی صنعت سے وابستہ افراد اور اداروں کا معاشی استحکام میں انتہائی اہم کردار ہے، کے ایم سی نے کورنگی میں واقع صنعتکاروں کی ایسوسی ایشنز کے تعاون اور رہنمائی کے ذریعے اس علاقے میں پانی و سیوریج کے مسائل حل کرنے اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبے بنائے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید