کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ کو ایرانی وزارتِ سائینس، ریسرچ اور ٹیکنالوجیاورایرانی ریسرچ آرگنائزیشن برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے حیاتیاتی و کیمیائی علوم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں”37واں خوارزمی انٹرنیشنل ایوارڈ“ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دنیا کے معزز ترین اعزازوں میں سے ایک ہے جودنیا کے صرف معروف سائینسدانوں کو حاصل ہوتا ہے۔ پروفیسر رضا شاہ فروری کے آخرمیں ایران کے شہر تہران میں خوارزمی انٹرنیشنل ایوارڈکی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ متعلقہ ایرانی سائینسی اداروں کی جانب سے ٹرافی، سر ٹیفکیٹ اور نقد20ہزار ڈالر بطور انعام حاصل کریں گے۔