• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی ایئر لائن کی شارجہ کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، سوا گھنٹہ بعد واپس لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) غیرملکی ایئر لائن کی شارجہ کراچی کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو سوا گھنٹہ بعد واپس شارجہ اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر عربیہ کی پرواز جی 9548 کے طور پر ڈاٹ ایئر کا ایئر بس طیارہ رات 11:15 بجے شارجہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوا۔ ٹیک آف کے فوری بعد پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو پرواز کو واپس لینڈ کرانے کی ہدایت کی تاہم تیکنیکی طور پر پائلٹ نے ایئر بس اے 320 کا فیول ضائع کرنے کیلئے فضا میں مزید ایک گھنٹہ چکر لگائے۔
اہم خبریں سے مزید