• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ فیصلے کے برعکس تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرستیں جاری

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دیں۔ سپریم کورٹ پاکستان تحریک انصاف کا 2دسمبر2023کا انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے چکی ہے جو الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی نشان لینے کی بنیادی شرط تھی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے نتیجے میں وہ ”بلے“ کے نشان سے محروم ہو گئی۔ اس فیصلے کی رو سے پاکستان تحریک انصاف الیکشن2024میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے پلان بی تشکیل دیا جس کے تحت انتخابی نشان نہ ملنے کی صورت میں امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں لیکن عین وقت پر یہ پلان بری طرح ناکام ہو گیا جس کی وجہ سے ریٹرننگ افسران نے ان امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشان الاٹ کر دئیے۔
اہم خبریں سے مزید