• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا، کرکٹر عمران آصف وڑائچ کے والد پاکستان میں سپردخاک

ویانا (اکرم باجوہ)معروف کرکٹر آسٹرین قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عمران آصف وڑائچ کے والد اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے سینئر رہنما چوہدری محمد نواز وڑائچ کے بڑے بھائی ویانا کی معروف سماجی اور مسجد البلال کے سینئر ممبر چوہدری حاجی محمد آصف وڑائچ کوسرگودھاپاکستان میں سپردخاک کردیا گیا۔وہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ میںعلاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ آسٹریا بھر سےپاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر ،سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی افیرز قونصلر سلیم شہزاد ،ملک مدثر ،شہر یار خان ،نعیم بٹ آف یوکے ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت ،محمد ارشد باجوہ ،شمیم اختر ،چوہدری مختار احمد ،محمد عرفان اعوان ،ملک محمد آمین اعوان ،خواجہ محمد نسیم ،خواجہ منظور احمد،ملک عابد ،حاجی اورنگزیب زیب ،الحاج محمد اکرم بٹ ،الحاج شیخ وحید احمد ،امجد چھٹہ ،حاجی رانا محمد ادریس ،کلیم مسیح ،افتخار عرف گوگا ،سید محمود شاہ ،ملک اکرم،چوہدری نعیم اختر،عامر نعیم، حاجی میاں خلیل احمد،ظہور احمد ،حاجی قاسم علی ،سید غالب حسین شاہ ،علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ ،منیر احمد ،مغل ،امجد پرویز بھٹی ،مولوی ادریس ،پروفیسرملک شوکت اعوان ،عمر خطاب خان ،مسجد البلال کے جنرل سیکرٹری ملک خرم اکرم ،عرفان سعید عرف فانی ،مقصود احمد مغل ،مرزا شجاعت علی ،غلام حسین نقوی ،اکرم باجوہ ،حاجی غلام اظہر ،وسیم احمد ،حاجی اسلم ملتانی،حاجی آفاق اکبر ،حاجی فاروق اکبر و دیگر نے حاجی محمد آصف وڑائچ کی وفات پر وڑائچ برادران سے اظہارِ افسوس کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
یورپ سے سے مزید