• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول جتنی مرضی بھڑکیں ماریں، انہیں سندھ سے بھی نکال دینگے،رانا تنویر

مریدکے (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جتنی مرضی بھڑکیں ماریں ، 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے انہیں پنجاب کی طرح سندھ سے بھی سیاسی طور پر نکال دینگے،پیپلز پارٹی سے ہمارا مقابلہ ہی نہیں ،مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا جو اپنی کرتوتوں سے سیاست سے آؤٹ ہوگئی۔ مریدکے جی ٹی روڈ پرانتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سمیت ملک کی تمام جماعتیں سن لیں انشااللہ 8فروری کو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے ججز کو اپنے کارناموں کا خوف ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید