لندن( نمائندہ جنگ)اقوام متحدہ کی خواتین کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں 2 مائیں ماری جا رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی خواتین کی سربراہ سیما باہوس نے خبردار کیا کہ ہلاک و زخمی یا بے گھر ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور لڑکیوں کی ہے۔ ان خواتین کی مدد کرنے میں ناکامی نسلوں تک پریشان کرے گی۔ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی، مکمل انسانی بنیادوں پر رسائی اور حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے جن کے اہل خانہ ناقابل تصور تکلیف کا شکار ہیں۔