راولپنڈی(ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نےجی ایچ کیو راولپنڈی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سی پیک منصوبوں کے لیے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر قائم ہیں۔