• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم، کارنر میٹنگز

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، این اے 241 پاکستان چوک پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی والوں نے بتا دیا کہ وقتی طور پر تو ہمیں دیوار سے لگایا جا سکتا ہے اور عارضی طور پر دولت اور پیسے کی بنیاد پر اور خصوصی سرپرستی حاصل کر کے ہماری سیٹیں چھینی جا سکتی ہیں لیکن ہمارے وجود کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، اگر ہمیں ماضی کی طرح پھر سے موقع ملے اور ہمارے راستے کی رکاوٹیں دور ہوں تو ہم اپنی عظمت اپنی عزت اور اپنے کردار کو پاک کرانے کا ہنر رکھتے ہیں۔