• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرز زیر تعمیر منصوبے مطلوبہ معیار کے مطابق یقینی بنائیں، کمشنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے میں متعلقہ اداروں کی رہنمائی اور ان کی مدد کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کے ضلع میں زیر تعمیر منصوبے مطلوبہ معیار کے مطابق ہوں اور قانونی تقاضے پورے ہوں،وہ ملیر اور کورنگی اضلاع میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر رہے تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو ڈائریکٹر فنانس کمشنرکراچی نسیم بھٹو اور متعلقہ اداروں کے افسران ہمراہ تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید