کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لئے پلاٹس ، کراچی پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی ہاکس بے کے تمام بلاکس میں باؤنڈری وال اور ترقیاتی اسکیم کے پرپوزل، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لیز کا اجراء ، ایم ڈی اے میں صحافیوں کے لئے 80/20 کے فارمولے اور کراچی پریس کلب کی لیز سمیت دیگر مسائل ایک ماہ میں حل کرنے یقین کرا دی ہے ، وزیراعلی نے صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، معاون خصوصی وقار مہدی اور سیکرٹری اطلاعات حکومت سندھ ندیم الرحمن ٰمیمن کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ کیا ،عہدیداروں نے وزیر اعلی ٰ کا استقبال کیا۔