• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ کو روحانی اور جسمانی معراج عطا فرمائی گئی، پیر شفیق ا لرحمٰن چشتی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سرکار دو جہاں محمد عربی ﷺ کو بیک وقت روحانی اور جسمانی معراج عطا فرمائئ گئی اس سے قبل اور تاقیامت اسکی کوئی نظیر نہیں ملے گی۔ یہ مقام و مرتبہ صرف حضور نبی کریم ﷺکو اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے۔ ان خیالات کا نوجوان اسکالر حضرت پیر شفیق الرحمٰن چشتی نے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے کیا ۔ان کا برطانیہ پہنچنے پر ائرپورٹ سمیت جگہ جگہ استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے نوجوان اسکالر صاحبزادہ شفیق الرحمٰن چشتی عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کے لخت جگر ہیں۔ برطانیہ میں محمد رفیق چشتی سیالوی کا ایک بڑا حلقہ احباب موجود ہے ہفتہ عشرہ ملاقاتوں کا تانتا بندھا رہا اس دوراں جواں سالہ حافظ لائیق الرحمن کی وفات پر کمیونٹی کی جانب سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے سینئر نائب صدر اختر محمود مرزا، صدر چوہدری شاہ نواز حافظ محمد فاروق، راجہ ناصر محمد خالد، الحاج راجہ جاوید اقبال چوہدری رفیع قاری نور محمد امام حفیظ الرحمن چشتی اور دیگر کی دعوتوں پر نوجوان ا سکالر صاحبزادہ پیر شفیق الرحمن کا کہنا تھا اہل برطانیہ نے جو پیار دیا مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ محی الدین ٹرسٹ کے چئیرمین و مرکزی سجادہ نشین نیریاں شریف ازادکشمیر حضرت پیر نورلعارفین صدیقی نے درود و سلام کی صداؤں میں نیریاں شریف کی خلافت عطا کر کے نقشبندیوں کے رنگ میں رنگ دیا اب انکی شعلہ بیانی میں روحانی عنصر غالب رہے گا اس موقع پر علما مشائخ کی کثیر تعداد نے زبردست الفاظ میں خیر مقدم کیا۔ صاحبزادہ پیر شفیق لرحمن چشتی نے جامع مسجد ہارونیہ میں خطبہ جمعہ کے موقع پر سرکار دوجہاں کے سفر معراج پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ نبی کریم ﷺکو بیک وقت روحانی و جسمانی معراج عطا کی گئی ۔دریں اثنا چیئرمین پیغام عشق رسول انٹرنیشنل و ناظم اعلیٰ ادارہ پیغام قرآن دار لئیق الرحمن صاحبزادہ پیر محمد شفیق الرحمٰنچشتی کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ و عشائیہ تقریب برمنگھم کے مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض مقامی کاروباری شخصیات بابر زمان اور قیصر زمان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی ، حاجی محمد ایوب ایم بی ای ، انصر حسین ، عتیق الرحمن چشتی ، ایس ایم عرفان طاہر ، آصف محمود براہٹلوی ، نراجہ ناصر محمود، چوہدری محمد بشارت اور دیگرنے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم حافظ لئیق الرحمن چشتی کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یورپ سے سے مزید