لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر موسی کھوکھر نے کہا ہے کہ این اے127 کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ۔وہ پی ایس ایف کے نائب صدر حافظ عامر شہزاد ،سبط حسن،منہاج یوتھ لیگ کے صدر وحید احمد اورایم ایس ایم کے صدر فرحان عزیز کیساتھ مادر ملت روڈ پر مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔موسیٰ کھوکھر نے کہا کہ یوتھ مل کر بلاول بھٹو کو کامیاب کروائیں گے ۔ صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فرحان عزیز نے کہا کہ یہ ہمارا طلباء مشترکہ الائنس ہے۔جسمیں ہم مل کر کام کرتے ہیں ۔