لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ نے منشور نہیں دیا، مہنگائی ختم کرنیکا منصوبہ صرف ہمارے پاس ہے، رائیونڈ والے گھر سے نکلتے نہیں، خود بخود الیکشن جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، (ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، حکومت میں آکر اشرافیہ کی1ہزار 500ارب سبسڈی ختم کردو نگا،ر وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤنگا،پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان کی صورت حال آج خطرناک ہے۔ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تین بار وزیراعظم رہنے والے سیاستدان چوتھی بار بھی کرسی کیلیے کوشش کررہے ہیں جبکہ انہیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملک میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور سوائے پیپلز پارٹی کے کسی جماعت کے پاس اس کو قابو کرنے کا منصوبہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا اور آج پھر سے دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، پرانے سیاست دانوں کی معاشرتی تقسیم کی وجہ سے آج بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے۔