بونیر(نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرخان نے کہاہے کہ نواز شریف پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کاوکیل بنے ہیں ،8 فروری کو عوام تسبیح والے کو ووٹ دینگے،عدلیہ سمیت ریاستی اداروں سے گلہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف نہیں کیا.ان خیالات کا اظہارانہوں نے درگہ چغرزئی میں یحیٰی خان کےزیرصدارت منعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب میں کیا مٹوانی میں بیریسٹرخالدخان کی رہائشگاہ اورکلپانی میں چیئرمین وقارالملک خان کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے بات چیت بھی کی ،اس موقع پر فخرجہان،ارشادعالم،یحیٰی خان،شیرمالک خان ،ا میرالامان خان اوردیگرنےبھی خطاب کیا ۔