• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک جماعت کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، کیا دوسری جماعت بھی احتجاج کرے، بلاول بھٹو

لاہور(نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، کیا دوسری جماعت بھی احتجاج کرے، پی ڈی ایم حکومت نے بھی عمران خان کی طرح 3 ماہ تک آئی ایم ایف معاہدےکی خلاف ورزی کی، سیاست کے لیے غلط معاشی فیصلےکا بوجھ نواز شریف اور شہباز شریف نہیں عوام اٹھا رہے ہیں۔اسلام آبادکی نجی یونیورسٹی میں طلبا سے مکالمہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 18 ماہ گزارے، جانتے ہیں کہ اسلام آباد بیوروکریسی کی کیا ذہنیت ہے، بیورو کریسی نہ خودکچھ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے۔بلاول نےکہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے بھی منشور پر عمل درآمد نہیں ہوگا، نئی سوچ کے بغیر آپ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتے، جو بھی الیکشن جیتے وہ انتقامی سیاست نہ کرے، اپوزیشن بھی حکومت کو چلنے دے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی اشرافیہ، بجلی گھروں اور فرٹیلائزر انڈسٹری کو 1500 ارب روپے سالانہ سبسڈی ملتی ہے، اشرافیہ کی تمام سبسڈی کو ختم کریں گے، پسماندہ طبقات کو ریلیف دینےکے لیے رقم خرچ کریں گے، حکومت ملی تو وفاق کی 17 وزارتیں ختم کریں گے، عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی، دیگر سہولتیں دیں گے تو پالیسیز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کا بہت اچھا رسپانس ہے، باقی عوام کی طرح میں بھی میاں صاحب کی تقریریں نہیں سنتا، باقی ممالک میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار دنیا کے سامنے مباحثہ کرتے ہیں، میں نے ان کا چیلنج قبول کیا یہ میرے چیلنج سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ ۔

اہم خبریں سے مزید