• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا شمع سٹاپ سے کاہنہ تک انقلاب روڈ کارواں

لاہور(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) جماعت اسلامی کے این اے 123 اور 128 سے امیدوار لیاقت بلوچ نے شمع سٹاپ فیروز پور روڈ سے کاہنہ تک انقلاب روڈ کارواں کی قیادت کی ۔امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، سلمان، وقاص بٹ، شاہد نوید ملک بھی ہمراہ تھے۔ کاہنہ پہنچ کر روڈ کارواں کا اختتام ہوا جہاں چودھری اعجاز اور عبدالحمید گجر نے لیاقت بلوچ کا کارکنوں کے ساتھ استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 8فروری ترازو کی جیت کا دن ہے، انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ایک دوسرے پر تنقید دورنگی، منافقت اور نوراکشتی ہے ۔ ریلی میں امیدواران صوبائی اسمبلی احمد سلمان بلوچ، شاہد نوید ملک، وقاص بٹ، چودھری اعجاز، عادل حمید گجر اور حافظ لئیق احمد نے بھی شرکت کی۔امیدوار پی پی 147 ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہاہے جماعت اسلامی کی باصلاحیت ٹیم ملک کوبحران سے نکال سکتی ہے ۔پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔
لاہور سے مزید