• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نےجنرل ہسپتال کیلئے لیتھوٹرپسی مشین کی منظوری دیدی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کے لیے لیتھو ٹرپسی مشین کی خریداری کا پی سی۔ون منظور کر لیا ہے۔ یہ جدید مشین گردوں کی پتھری کے علاج میں غیر جراحی سہولت فراہم کرے گی، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ/امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مریضوں کو جدید علاج کی سہولت دینے کی سمت ایک سنگ میل ہے۔
لاہور سے مزید