• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کی بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ آمد، ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ پہنچ گئے،مرکزی مسلم لیگ خدمت خلق لاہور کے صدر عمار حنیف نے بیرسٹر گوہر کو خوش آمدید کہا، بیرسٹرگوہرریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا، رضاکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، ابھی تک 14 افراد مسنگ ہیں،خیبر پختونخوا میں 10 ضلعے متاثر ، 236 اموات، 120 زخمی ہیں،470 دکانیں، 875 گھر تباہ، 55 ہزار ایکڑ پر فیصلیں تباہ ہوئی ہیں،صرف ضلع بونیر میں 29 سکول تباہ ،14 صحت کے سنٹر تباہ ہوئے ہیں۔
لاہور سے مزید