• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، پنجاب کالجز کی ٹاپ 6 پوزیشن

لاہور(پ ر)گزشتہ روز فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج5 202 کا اعلان کر دیا گیا نتائج کے مطابق کامرس گروپ میں پہلی3 ،سائنس جنرل (آئی سی ایس) میں 2ا ورہیومینیٹیز گروپ میں 1 پوزیشن پنجاب کالج کے طلباء نے حاصل کی۔پنجاب کالجزکی طالبہ جنت نظیر نے 1100 میں سے 1025نمبروں کے ساتھا کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ اسی گروپ میں شائزہ ماہ نور 1020 نمبروں کے دوسری اور زینب وقار نے1013 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔سائنس جنرل (آئی سی ایس) گروپ میں پنجاب کالجز کی طالبات ایشا زیدی اور حلیمہ زوہیب نے 1055 اور1053 نمبروں کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور ہیومینیٹیز گروپ میں زوہا 981 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔
لاہور سے مزید