• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صراطِ مستقیم کیلئے بہترین رہنمائی قرآن پاک ہے،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ صراطِ مستقیم کی بہترین راہنمائی قرآن پاک ہے ۔ ہمیں تمام اندورنی، بیرونی بحرانوں اور مشکلات سے اگر کوئی معجزہ نکال سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف کلامِ الٰہی ہے ۔ وہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں فہمِ قرآن و سنت کورس کے امتحانات کے بعد تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر پروفیسر نعیم حفیظ مکی، علامہ فیاض احمد سلفی ، قاری محمد یحییٰ مدنی اور مولانا حافظ صہیب احمد نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید