لاہور(پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ اور ٹچ پوائنٹ کے درمیان اے ٹی ایم مشین سروسز کی فراہمی کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے۔ معاہدہ پر بینک کی جانب سے صدر /سی ای او شہرام رضا بختیاری اور ٹچ پوائنٹ کی جانب سے سی ای او تابش صبہا نے دستخط کئے۔ اس موقع پر بینک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔صدر بینک نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں کوآپریٹو بینک کی 151برانچوں کے ذریعہ اپنے کلائنٹس کو آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی سہولیات فراہم کریں گے۔