لاہور ( جنر ل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمٰن و دیگر افسران نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب اس ہسپتال کیلئے تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپوں کی جدید مشینری خرید رہی ہے۔اس ہسپتال میں کیتھ لیب کیلئے ایچ آر اور طبی سامان ہنگامی بنیادوں پر مہیا کئے جا رہے ہیں۔