لاہور(خصوصی رپورٹر )ممبر لیگل کمیٹی پی ٹی آئی بیرسٹر عبد اللہ این ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے بلند حوصلے اور مضبوط اعصاب کےمالک ہیں اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والےنہیں ہیں۔ ہماری لیڈرشپ نے پہلے بھی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی فتح انصاف کی ہوگی۔پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کی طرف سے توشہ خانہ فیصلے پے پرامن رہنے کا پیغام ہے ۔