لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یوآئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی رو سے اس حوالے سے صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی ذمہ داریاں ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اپنا رول ادا کریں ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وزیراعظم اور علمائے کرام نے مل کر ختم نبوت کا دفاع کیا ،قوم 6 ستمبر کو یوم دفاع وطن اور 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت منائے گی علماء نے کہاکہ 7 ستمبر کو وحدت روڈ گراؤنڈ میں قوم مولانا فضل الرحمن اور دیگر عمائدین کی موجودگی میں اس بات کا عہد و پیمان کرے گی ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان ۔مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا نور محمد ہزاروی،مولانا علیم الدین شاکر، پیر رضوان نفیسی،مولانا شاہد عمران عارفی،مولانا غلام دستگیر،مولانا عبد النعیم مولانا عبد الماجد سلفی،حافظ قاسم حسین گجر ۔مولانا شفیق بھادر ۔محمد اصف ۔محمد مھتاب اور دیگر نے جامعہ صدیقیہ فاروقیہ ٹاون شپ میں سالانا تحفظ ختم نبوت ومحفل حمدونعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔