اسلام آباد(محمد صالح ظافر)خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور راولپنڈی کی سینٹرل جیل، اڈیالہ جیل پر بم سے حملے کی سنگین دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں حساس عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کے اطراف میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انتخابی مہم میں مصروف سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرگرمیوں کے لیے باہر نکلتے ہوئے اور لوگوں سے ملاقات کے دوران اپنی تحریک میں انتہائی احتیاط برتیں۔ باخبر ذرائع نے بدھ کی شام دی نیوز کو بتایا کہ آج (جمعرات) سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔