کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سال 2009 میں فنانس بل کے ذریعے سندھ الیکٹر سٹی ڈیوٹی نافذ کی تھی جس کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وصول کیا جاتا ہےالیکٹرک سٹی ڈیوٹی مختلف شرحوں کے ساتھ وصول کی جاتی ہےگھریلو اور صنعتی صارفین سے ڈیڑھ فیصد، بلک اور کمرشل صارفین سے دو فیصد جبکہ زرعی صارفین سے ایک فیصد الیکٹرک سٹی ڈیوٹی وصول کی جاتی ہے۔