کراچی (اسد ابن حسن) سائبر جرائم میں ملوث 19ملزمان جن کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی نے تین یوم قبل گرفتار کیا تھا، ان کو اتوار کو پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر مقامی عدالت کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔معزز جج نے دو دن کا مزید ریمانڈ منظور کر لیا ،تفتیشی افسران انسپیکٹر افتاب وٹو اور سب انسپکٹر ذیشان جو اصل تفتیشی افسر سب انسپیکٹر امیر کھوسہ جو مقدمات درج کرنے کے بعد چھٹیوں پر چلے گئے تھے پیش ہوئے۔