• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی۔ وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تقلید قرار دیا۔سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور ڈائریکٹر جنرل حج امور ڈاکٹر بدر محمد السالمی شامل تھے۔وفد کا پرتپاک استقبال ڈائریکٹر جنرل حج جدہ پاکستان، عبدالوہاب سومرو، سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور میرزا علی محسود، چیف فنانس و اکاؤنٹس آفیسر ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیزاللہ خان نے کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ حج 2026 کے لیے بھی اُسی جذبۂ خدمت، باہمی ہم آہنگی اور ٹیم ورک کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید