• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم پرائمری سطح پر متعارف کروائیں گے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو بتایا کہ حکومت نے پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، بچے سکول سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھ کر آگے بڑھیں گے، این آئی ٹی بی کے پورٹل میں خامیاں دور کررہے ہیں، اسلام آباد میں ابھی تک پبلک وائی فائی کا منصوبہ زیر غور نہیں ، پارلیمنٹ اور لاجز کیلئے فائبر کیبلز بچھا رہے ہی،پیر کو قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کمیٹی روم میں ہوا،تو ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوارڈینیشن کی تقرری کے معاملے پر وزیر آئی ٹی اور چیئرپرسن کمیٹی کے درمیان گرما گرمی ہو گئی ، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا جو شخص پہلے سے کام کررہا تھا اسے ہی دوبارہ سلیکٹ کرلیا گیا، اگر ایسا ہی کرنا تھا تو سلیکشن کے عمل کا کیا فائدہ ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید