• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 8پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 19 پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 43 پیسے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 283.75 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے اور قیمت فروخت 283.95روپے سے بڑھ کر 284.00 روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8 پیسے کی کمی سے 284.91 روپے سے کم ہو کر 284.83 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے286.08 روپے سے بڑھ کر 286.14روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 17پیسے کے اضافے سے 333.48روپے سے بڑھ کر 333.65 روپےاور قیمت فروخت 19 پیسے کے اضافے سے 336.36 روپے سے بڑھ کر 336.55روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک پیسے کے اضافے سے 390.56 روپے سے بڑھ کر 390.57روپے اور قیمت فروخت 43پیسے کے اضافے سے 393.57 روپے سے بڑھ کر 394.00 روپے ہو گئی۔
ملک بھر سے سے مزید