اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں، مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا جبکہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔