• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس کی سندا ایاری کو پاکستان کا ایگزٹ پرمٹ جاری، وطن واپسی کی راہ ہموار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سوشل میڈیا پر محبت میں کے بعد کراچی پہنچ کر لیاری کے نوجوان سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی 19 سالہ سندا ایاری کو وزارت داخلہ نے پاکستان کا ایگزٹ پرمٹ جاری کردیا ہے۔ لڑکی کا پاکستان میں اگلے 15 دن تک قیام قانونی اور وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ 15 جولائی کی رات 12 بجے تک اس کا پاکستان سے اخراج لازمی ہے۔ 19 سالہ سندا کی سوشل میڈیا پر لیاری کے عمران سے محبت استوار ہوئی تھی۔ عمران کی مدد سے اس نے اپنا پاسپورٹ بنوایا پھر ویزا حاصل کرکے 28 مارچ کو تیونس سے کراچی پہنچی۔ اہلخانہ نے 29 مارچ کو اس عمران شادی کی تھی۔ ناچاقی پر عمران نے ایک ہفتہ قبل اسے طلاق دے دی تھی۔ سابقہ شوہر کام کے بہانے گھر سے باہر لایا اور اسے ایک ریسٹورنٹ پر چھوڑ کر چلا گیا۔ لڑکی نے وومن تھانہ لیاقت آباد میں پناہ لی۔ ایس ایچ او وومن لیاقت آباد عظمی خان کے مطابق اس دوران لڑکے اور اس کے اہلخانہ کو تھانے بلوایا گیا اور صلح صفائی کی کوشش کی گئیں مگر ناکامی ہوئی۔ لڑکی کا پاکستان کا ویزا ختم ہو چکا تھا اور واپسی کے ٹکٹ کے بھی پیسے نہیں تھے۔ میڈیا پر خبریں آنے پر ٹیونشین سفارتخانے نے ان سے رابطہ کرکے یہ معاملہ ذمہ داری لی۔
ملک بھر سے سے مزید