کراچی(اسٹاف رپورٹر)روشنیوں کا شہر کراچی اب گٹکا ، منشیات ، جرائم اور اندھیروں کا مرکز بن گیا ہے۔ شہری صاف پینے کے پانی سے محروم 18گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرنے پر مجبور ہیں ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے آج حاکس بے میں پاکستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو حساب ہر صورت میں دینا پڑیگا شہریوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔