• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی، این ایچ اے منصوبوں میں بدعنوانی،غیر قانونی معاہدوں کا انکشاف

اسلام آباد(کامر س رپورٹر ) سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں این ایچ اے کے راجن پور ، ڈی جی خان ، اور ڈی آئی خان میں اربوں روپے کے منصوبوں میں بدعنوانی ، جعلی ٹینڈرنگ، فراڈ اور غیر قانونی معاہدوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر کمیٹی نے مکمل احتساب کا مطالبہ کر دیا، اجلاس میں حاجی ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ این ایچ اے نے چترال میں ساری سڑکیں اکھاڑ دیں ،کام درمیان سے شروع کر دیا، سر اور دھڑ چھوڑ دیے،، قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں این ایچ اےکے ٹینڈر کے عمل اور معاہدوں میں اربوں روپے کی بدعنوانی، فراڈ اور بے ضابطگیوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔
ملک بھر سے سے مزید