• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA ملتان کی اربوں روپے ہتھیانے والی کمپنی کے خلاف کارروائی، 2 گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ملتان اور اس کے گرد و نواح میں سادہ لوح اور لالچی لوگوں کو انویسٹمنٹ کے نام پر 20سے 30فیصد منافع دینے کی لالچ دے کر اربوں روپے ہتھیانے والی کمپنی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کاروائی کرتے ہوئے کمپنی کے شریک مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف ائی ار نمبر 138/25 میں تفتیشی افسر سب انسپیکٹر طاہر محمود نے تحریر کیا ہے کہ سرکل سربراہ عبدالغفار کو محمد رضوان نامی شخص نے درخواست دی کہ انویسٹمنٹ کمپنی میں اس نے بھی ایک کروڑ 24 لاکھ کمپنی کو دیے اور بغیر منافع دیے گئے کمپنی بند اور اس کے لوگ روپوش ہو گئے۔
ملک بھر سے سے مزید