کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 2سے 6 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ،پاکستان کی معروف موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، یہ اضافہ مالی سال 25-26 کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر 1 فیصد کاربن لیوی عائد کی گئی ہے،کمپنی ذرائع کے مطابق سی ڈی 70 کے مختلف برانڈز پر 2 ہزار ،سی جی 125 کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔