حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا ایجنڈا پاکستان اوراسکے عوام ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصفہ بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں حیدرآباد پہنچیں ، کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ چانڈیہ گوٹھ،ماروی ٹاؤن، نسیم نگر چوک، فتح چوک اور دیگر مقامات پر پارٹی کارکنوں نے آصفہ بھٹو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک شہر یا صوبےکی جماعت نہیں یہ وفاق کی علامت ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے ملک کی خواتین کو خود مختار بنارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول لوگوں کی مشکلات آسان کریں گے، آٹھ فروری کوبلاول بھٹو کو جتوانے کے لیے تیر پر ٹھپہ لگائیں، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے‘ ہم ملکر کام کریں گے تو کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی ۔