• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو ضرورت سے 50 فیصد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے، صلاح الدین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کراچی کو ضرورت سے 50 فیصد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کے لیے رواں سال 80 ارب میں سے صرف 15 ارب روپے بجٹ مختص کیا ہے ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان کے 39ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز کا دورہ کرکے سی ای او واٹر کارپوریشن سے ملاقات کی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ، وفد نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن کا تفصیلی معائنہ کیا ، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق وفد نے سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر کے قیام پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈ بھی پیش کی، اس موقع پرانجینئر سید صلاح الدین احمد نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-III سے 54 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ کر رہا ہے جبکہ سندھ حکومت کے تعاون سے بڑھا کر 100 ایم جی ڈی کی جائے گی اس کے علاؤہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ TP-I پر کام چل ریا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید