• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک جانے والی متعدد ٹرینیں 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد گاڑیاں مختلف وجوہ کی بناء پر تاخیر کا شکارہوئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ہفتے کو رحمان بابا ایکسپریس جو دوپہر 12:00 بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے 01:30 بجے روانہ ہوئی۔جب کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر 02:00 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے سہہ پہر03:00 بجے، قراقرم ایکسپریس سہہ پہر 03:00 بجے کےبجائے سوا گھنٹہ تاخیر سے 04:15 بجے ، ملت ایکسپریس شام 05:00 بجے کے بجائے 3 گھنٹے تاخیر سے رات 08:00 بجے، تیزگام شام 05:30 بجے کے بجائےایک گھنٹہ تاخیر سے شام06:30 بجے، خیبر میل رات 10:15 بجے کے بجائےسوا 2گھنٹے تاخیر سے رات 12:30 بجے اورسکھر ایکسپریس رات 11:00 بجے کے بجائےڈھائی گھنٹے تاخیر سے رات 01:30 بجے روانہ ہوئی۔ پاکستان ریلوے نے پریشانی کے لیے مسافروں سے معذرت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید